Nabeedh or nabeez favorite drink of Prophet Mohammad (SAW) by Shahzad Basra
86,449 views
0

 Published On May 20, 2019

Nabeez or nabeedh (نبیذ یا نبیض )
Dates are soaked in water and then crushed to make a tasty and healthy drink. It was favorite drink of Prophet Mohammad (MPBUH).
نبیذ تازہ اور خشک دونوں قسم کے پھلوں سے تیار کیا جاتا ہے، بازار میں ہر قسم کے پھل کا جوس دستیاب ہے، یہ بھی نبیذ ہی کی ایک قسم ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں جو نبیذ تیار کیا جاتا تھا اس کی صورت یہ تھی:
’’کسی بھی خشک پھل )منقی یا چھوہارے( کو پانی میں ڈال دیا جاتا، جب وہ نرم ہو جاتا تو پھل کو ہاتھوں سے مسل کر کسی کپڑے سے اس کا پانی نچوڑ لیا جاتا تا کہ پھل کا پھوگ الگ ہو جائے، پھل کے اثر والا نچڑا ہوا پانی نبیذ کہلاتا ہے یہ ذائقہ دار اور مقوی ہوتاہے۔‘‘
اسے نوش کرنے میں کوئی حرج نہیں لیکن شرط یہ ہے کہ اس میں نشہ پیدا نہ ہو، اس کی علامت یہ ہے کہ اس میں جھاگ پیدا ہو جائے یا ذائقہ میں ترشی محسوس ہونے لگے تو ایسے حالات میں اسے پینا درست نہیں۔ درست حالت میں جو نبیذ ہوتا ہے اسے گرمیوں میں ایک دن اور سردیوں میں تین دن تک پینے کی اجازت ہے کیونکہ زیادہ دیر تک پڑا رہنے کی وجہ سے اس میں نشہ آنے کا اندیشہ ہے۔ چنانچہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ ہر مشروب پیا جا سکتا ہے مگر نشہ میں نہ آئو۔ )نسائی، الاشربہ: ۵۶۸۲( بلکہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے ایک آدمی نے پوچھا: ’’میں میٹھا نبیذ نوش کرتا ہوں تو پینے کے بعد میرے پیٹ میں گُڑ گُڑ ہوتی ہے، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ایسی نبیذ مت نوش کرو اگرچہ وہ شہد سے زیادہ میٹھا ہو۔‘‘)نسائی، الاشربہ: ۵۶۹۴(
مقصد یہ ہے کہ مشروب مشکوک ہو تو اسے مت پیا جائے، اگرچہ اس کا ذائقہ صحیح ہو اور ظاہری طور پر اس میں نشہ بھی نہ ہو۔ ہاں اگر نبیذ میں ترشی پیدا ہو رہی ہو تو اگر اس میں مزید پانی ملا کر اسے ختم کیا جا سکتا ہو تو اسے نوش کرنے کی اجازت ہے لیکن بہت زیادہ ترش ہو جانے یا نشہ آور ہونے کی صورت میں ایسا نہیں کیا جا سکتا۔ )واللہ اعلم(
#Nabeez, #Nabeedh, #HowToPrepareNabeez, #Dates, #DatesDrink, #ShahzadBasra, #Almond, #HowToMakeAlmondDrink, #HowToUseChia, #Chia, #نبیذ #نبیذکیسےبناتےہیں،#نبیض
Facebook
  / drshahzadbasra  

Twitter
  / shahzadcp  

Website
http://shahzadbasra.net/

Pinterest
  / shehzadbasra  

Whatsapp
https://chat.whatsapp.com/6ZJGbCEsFFd...

Subscribe
   / shahzadcp  

show more

Share/Embed