Milta Hai Kya Madinay Mein Ek Bar Ja K Dekh | Imran Hassan Qadri Dubai Mehfil Milad2023
deeneislam5 deeneislam5
693 subscribers
40 views
0

 Published On Dec 13, 2023

ملتا ہے کیا مدینے میں اک بار جا کے دیکھ
کرتے ہیں مالامال وہ دامن پھیلا کے دیکھ
تیرے غریب خانے میں وہ آئیں گے ضرور
گھر پر رسولِ پاک کی محفل سجا کے دیکھ
ان کی گلی میں مانگتے پھِرتے ہیں تاجدار
تُو بھی اُسی کریم کے منگتوں میں آ کے دیکھ
خیرات دے کے کہتے ہیں جا تیری خیر ہو
بِن مانگے خیر ملتی ہے آ آزما کے دیکھ
عزت ملے گی اس قدر ہو جائیگا غنی
دستِ طلب حضور کی جانب بڑھا کے دیکھ
دھُل جائیں گے گناہ تیرے ہوجائے گا کرم
در پہ رسولِ پاک کے آنسو بہا کے دیکھ
واصف تیری نجات کا ہے راستہ یہی
الفت نبی کی آل کی دل میں بسا کے دیکھ

show more

Share/Embed